ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چامنڈیشوری اور بادامی حلقوں میں کامیابی کی وزیراعلی سدارامیا کی کوئی بھی حکمت عملی کام نہیں کرے گی:کماراسوامی

چامنڈیشوری اور بادامی حلقوں میں کامیابی کی وزیراعلی سدارامیا کی کوئی بھی حکمت عملی کام نہیں کرے گی:کماراسوامی

Sat, 28 Apr 2018 00:38:53    S.O. News Service

میسورو27اپریل(ایس او نیوز؍ یواین آئی) جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ رقم اور ذات کی بنیاد پر سیاست کی مدد کے ذریعے 12مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں چامنڈیشوری اور بادامی دونوں حلقوں میں کامیابی کی وزیراعلیٰ سدرامیا کی حکمت عملی کام نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ چامنڈیشوری حلقے سے ناکامی کے خوف سے ہی سدرامیا بادامی حلقے سے بھی امیدوار بنے ہیں۔انہوں نے جے ڈی ایس اور بی جے پی دونوں کو ایک سکے کے دو رخ ہونے سے متعلق سدرامیا کی جانب سے لگائے گئے الزام کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ سدرامیا ذات کا خراب کارڈکھیل رہے ہیں۔انہوں نے یڈ یورپا کے بیٹے کو مقابلہ نہ کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ واضح ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کی اندرونی مفاہمت ہوچکی ہے ۔اس سے ورونا حلقے میں جے ڈی ایس کو مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ سدرامیا اپنے خود کے طبقے کے لیڈروں کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کیرلا کو بڑے پیمانہ پر ریت کی اسمگلنگ کی گئی ہے ،حالانکہ ریاستی حکومت کو بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے بھی ریت حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کرناٹک کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی کی حکمرانی سے ریاست کے عوام مایوس ہوچکے ہیں، اسی لئے اس مرتبہ عوام جے ڈی ایس کو کامیاب بنائیں گے ۔


Share: